ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ٹی 20 ولڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار تیسری فتح کے ساتھ سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی خواتین ٹیم کو آسٹریلیا […]

 0  1
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ٹی 20 ولڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار تیسری فتح کے ساتھ سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی خواتین ٹیم کو آسٹریلیا نے جیت کے قریب بھی نہ بھٹکنے دیا۔

کینگروز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور آدھی ٹیم 39 رنز پر پویلین بھیج دی، گرین شرٹس کی سات بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

عالیہ ریاض نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ کے کم ترین ٹوٹل 82 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

جواب میں دفاعی چیمپئنز نے جارحانہ انداز اپنایا اور گیارہویں اوور میں ہی 9 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان کے خلاف چار وکٹیں حاصل کرنے والی ایشلے گارڈںر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow