ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی جانب سے دیے گئے 133 رنز کے تعاقب میں قومی […]
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی جانب سے دیے گئے 133 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔
سدرہ امین کی 63 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلوا سکی۔
عائشہ ظفر 19 ، ندا ڈار 17 اور منیبہ علی 12 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاطمہ ثنا اور نتالیہ پرویز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز اور آئی فلیچر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے۔
کپتان ہیلی میتھیوز 68 اور کیمپ بیل 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ طوبیٰ حسن اور ندا ڈار ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکی تھیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ایک رنز سے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان ویمنز ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان سیریز کاچوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کھیلا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟