ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں ویرات کوہلی کی فائنل میچ میں کھیلی گئی اننگ کا اہم دخل ہے۔ تاہم ونر ٹیم کے اس رکن کو بڑی مشکل نے […]

 0  2
ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں ویرات کوہلی کی فائنل میچ میں کھیلی گئی اننگ کا اہم دخل ہے۔ تاہم ونر ٹیم کے اس رکن کو بڑی مشکل نے آ لیا ہے کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے ہوٹل ون 8 کمیون پب ہوٹل کو رات گئے تک کھلا رکھنے پر کرکٹر کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات ڈیڑھ بجے تک کھولنے کی اجازت تھی لیکن اس کے برخلاف یہ رات گئے تک کھلا رہا اور ہمیں علاقے سے بلند آواز سے موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ویرات کوہلی اس وقت لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین شپ پر نظریں جما لیں

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow