ویرات کوہلی کے بار بار ایل بی ڈبلیو ہونے پر باسط علی کا بڑا انکشاف

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے با بار ایک ہی انداز میں ایل بی ڈبلیو ہونے پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے اہم انکشاف کیا ہے۔ باسط علی نے کہا کہ شیوم ڈوبے اور شریاس آئیر جسیے پلیئر کا اسپنرز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونا سمجھ میں آتا ہے تاہم کوہلی جیسے معیاری […]

 0  3

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے با بار ایک ہی انداز میں ایل بی ڈبلیو ہونے پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے اہم انکشاف کیا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ شیوم ڈوبے اور شریاس آئیر جسیے پلیئر کا اسپنرز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونا سمجھ میں آتا ہے تاہم کوہلی جیسے معیاری پلیئر کا یوں اس طرح لیگ بی فور وکٹ ہونا شبہات کو جنم دیا ہے کہ ان کی پریکٹس اس طرح کی نہیں ہے جیسی ہونی چاہیے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں کوہلی کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر باسط علی نے کہا کہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ویرات کوہلی جیسا عظیم بیٹر دو بار ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں آتی ہے اگر یہ شیوم ڈوبے یا آئیر کے ساتھ ہو لیکن ویرات کوہلی تو ویرات کوہلی ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ پریکٹس میں نہیں ہیں۔

باسط علی نے کے ایل راہول کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایسا نہیں لگتا تھا کہ یہ وہی بیٹنگ لائن اپ ہے جو دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شریاس آئیر اور کے ایل راہول نے شاید پریکٹس بھی نہیں کی ہے اور یہ لوگ بغیر پریکٹس کے میچ کھیلنے آئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow