وہ گاؤں جہاں لوگ سبزی اور سودا سلف لینے بھی ہوائی جہاز میں جاتے ہیں!

کسی علاقے میں ہر گھر میں گاڑی ہونا معمول ہے مگر دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں ہر گھر میں ایک نہیں کئی جہاز ہیں اور وہ سودا سلف لینے بھی جہاز میں جاتے ہیں۔ انسان جیسے جیسے ترقی کرتا گیا سفری سہولیات بھی حاصل کرتا گیا۔ بیل گاڑی سے شروع ہونے والا […]

 0  0
وہ گاؤں جہاں لوگ سبزی اور سودا سلف لینے بھی ہوائی جہاز میں جاتے ہیں!

کسی علاقے میں ہر گھر میں گاڑی ہونا معمول ہے مگر دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں ہر گھر میں ایک نہیں کئی جہاز ہیں اور وہ سودا سلف لینے بھی جہاز میں جاتے ہیں۔

انسان جیسے جیسے ترقی کرتا گیا سفری سہولیات بھی حاصل کرتا گیا۔ بیل گاڑی سے شروع ہونے والا سفر آج جیٹ طیاروں تک جا پہنچا ہے۔ قریبی علاقے میں سفر کے لیے لوگ کار، موٹر سائیکل وغیر کا استعمال کرتے ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے، جہاں ہر گھر کی پارکنگ میں جہاز کھڑا ہوتا ہے، وہاں ہر شخص پائلٹ اور گھر کا سودا سلف لینے تک جہاز میں جاتے ہیں۔

Town where everyone has plane , everyone has personal plane in unique town, unique town Cameron airpark, Cameron airpark , fly-in community , everyone has a plane in this town , fly-in communities usa

جی ہاں یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے اور یہ حیرت انگیز علاقہ امریکی ریاست کلیفورنیا میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔

Town where everyone has plane , everyone has personal plane in unique town, unique town Cameron airpark, Cameron airpark , fly-in community , everyone has a plane in this town , fly-in communities usa

اگر کوئی کیلیفورنیا میں کیمرون ایئر پارک نامی اس گاؤں میں جائے تو وہاں اسے بہت چوڑی سڑکیں حیران کر دیں گی، لیکن اصل حیرانی اس وقت ہو گی جب وہ ہر گھر کے باہر گیراج نما ہینگر بنے ہوئے دیکھیں گے اور انہیں یہاں ہوائی جہاز کھڑے نظر آئیں گے۔ یہ منظر دیکھ کر شاید اس کو خود اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا، لیکن حقیقت یہی ہے۔

اس گاؤں کا ہر شخص پائلٹ ہے جو جہاز اڑانا بخوبی جانتا ہے۔ ہوائی جہاز وہاں کی معمول کی سواری ہے۔ انہیں سبزی یا گھر کا کوئی سودا سلف بھی لانا ہو تو وہ گھر سے باہر نکلتے ہیں اور جہاز اڑا کر نکل جاتے ہیں۔

Town where everyone has plane , everyone has personal plane in unique town, unique town Cameron airpark, Cameron airpark , fly-in community , everyone has a plane in this town , fly-in communities usa

اس گاؤں کو ایک قسم کی فلائی ان کمیونٹی کہا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow