وہ کون سی جگہ ہے جہاں سحری اور افطار کے تین مختلف اوقات ہیں؟

اس وقت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس ماہ جاری ہے ہم آپ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں لوگ تین مختلف اوقات میں سحر اور افطار کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان اس ماہ مبارک میں فرض […]

 0  2
وہ کون سی جگہ ہے جہاں سحری اور افطار کے تین مختلف اوقات ہیں؟

اس وقت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس ماہ جاری ہے ہم آپ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں لوگ تین مختلف اوقات میں سحر اور افطار کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان اس ماہ مبارک میں فرض کیے گئے روزے رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں ٹائم زون اور طلوع وغروب آفتاب کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ سے سحر اور افطار کے اوقات میں فرق ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی جگہ یا عمارت کا بتا رہے ہیں جو ایک ہی خطہ زمین پر قائم ہے مگر اس میں مقیم افراد تین مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔

یہ عمارت دنیا کی سب سے بلند اور دبئی میں واقعہ برج خلیفہ ہے جہاں کے رہائشی تین مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں۔

Travel & Tourism Articles : Hamariweb.com - برج خلیفہ،متحدہ عرب امارات کی  ایک بلند عمارت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برج خلیفہ میں رہائش پذیر 12 ہزار افراد  ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔ اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔

دبئی کے اسلامی امور کے محکمہ نے برج خلیفہ کی 160 سے زائد منزلوں میں رہنے والے والوں کے لیے جو ہدایات جاری کیں ان کے مطابق 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی افطاری 2 منٹ تاخیر سے اور سحری 2 منٹ جلدی ختم کرتے ہیں۔

اسی طرح  150 ویں منزل اور اس سے اوپر کے رہائشیوں کے لیے مغرب کی نماز کی اذان 3 منٹ تاخیر سے دی جاتی ہے ۔ ان کی سحری کا وقت بھی 3 منٹ جلدی ختم ہو جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow