’وہ جانتا ہے مجھے شادی کرنی ہے‘ سوناکشی نے اپنی بے قراری ظاہر کردی!
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے لیے اپنی بے قراری کو چھپا نہ سکیں اور سب کے سامنے اپنے دل کی بات لب پر لے آئیں۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کے آنے والے قسط میں ہیرامندی کی اداکارائیں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ نظر […]
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے لیے اپنی بے قراری کو چھپا نہ سکیں اور سب کے سامنے اپنے دل کی بات لب پر لے آئیں۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کے آنے والے قسط میں ہیرامندی کی اداکارائیں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ نظر آئیں گی۔ میزبان نے ان سے شو کے دوران مختلف سوالات کیے جبکہ سوناکشی سے جلد شادی کے حوالے سے بھی پوچھا۔
شو کے میزبان کپل شرما نے سوناکشی سے کہا کہ اب تو عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی بھی شادی شدہ ہیں۔ جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ جلے پہ نمک چھڑک رہے ہو، وہ جنتا ہی مجھے کتنے زور سے شادی کرنی ہے۔ تاہم ’وہ‘ کون ہے اداکارہ نے واضح نہیں کیا۔
ٹیزر میں ہیرامنڈی کی کاسٹ کے لیے ایک اسٹال پر کپل شرما پانی پوری بیچتے بھی نظر آئے، سوناکشی ان سے پوچھتی ہیں، بھیا، سب کے لیے پانی پوری بنا دیں۔
اس پر کپل برجستہ کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی کو بھی پانی پوری پیش نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جو انھیں ’بھیا‘ کہہ کر مخاطب کریں گے۔
واضح رہے کہ ہیرامنڈی کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔ یہ سیریز پارٹیشن سے قبل 1940 کی دہائی کی جدوجہد آزادی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟