وہ ایپ جس نے مقبولیت میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو پیچھے چھوڑدیا
حیران کن طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام نے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک سمیت کئی ایپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین ایپ بن گئی ہے۔ موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی سینسر ٹاور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ […]
حیران کن طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام نے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک سمیت کئی ایپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین ایپ بن گئی ہے۔
موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی سینسر ٹاور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔
سینسر ٹاور کے عہدے کے مطابق انسٹاگرام نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کے اعتبار سے ٹک ٹاک کو گزشتہ چند سالوں میں ہی مات دی ہے جس کے بعد انسٹاگرام نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2018 سے 2022 تک ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی تھی مگر 2023 میں انسٹا گرام نے یہ اعزاز اپنے نام کیا جسے 76 کروڑ 70 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں ٹک ٹاک کو 73 کروڑ 30 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ انسٹا گرام نے 2020 میں ٹک ٹاک جیسی ویڈیوز کے فیچر کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد انسٹا گرام کے ڈیڑھ ارب کے قریب ماہانہ صارفین ہیں جبکہ ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب 10 کروڑ سے زائد ہے۔
البتہ ٹک ٹاک کے صارفین زیادہ متحرک ہیں جو اوسطاً روزانہ 95 منٹ اس ایپ پر گزارتے ہیں، اس کے مقابلے میں انسٹا گرام میں صارفین کا اوسط دورانیہ 62 منٹ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟