وہاج اور مایا علی کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور مایا علی کی بھارتی گانے ’مقابلہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈٰیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مایا علی اور وہاج علی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہیں کسی شادی کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ہونے والی […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور مایا علی کی بھارتی گانے ’مقابلہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈٰیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مایا علی اور وہاج علی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہیں کسی شادی کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں مایا علی نے سرخ جب کہ وہاج علی نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے اور دونوں کسی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے مقابلہ پر رقص کرتے دکھائی دیے۔
دونوں کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر بعض سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اداکار مایا علی کے بھائی کی شادی تقریبات میں رقص کر رہے ہیں۔
تاہم اداکارہ نے بھائی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر یا ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔
دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے صارفین نے دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کی بھی تعریفیں کیں اور مطالبہ کیا کہ دونوں کو ایسے ہی فلموں میں بھی ڈانس کرنا چاہئیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟