وفادار شخص سے شادی کروں گی، اقرا راجپوت
معروف پاکستانی ماڈل اقرا راجپوت کا کہنا ہے کہ وفادار شخص سے شادی کروں گی۔ معروف ماڈل اقرا راجپوت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ اقرا راجپوت نے کہا کہ خیال رکھنے والا، وفادار جیون ساتھی […]
معروف پاکستانی ماڈل اقرا راجپوت کا کہنا ہے کہ وفادار شخص سے شادی کروں گی۔
معروف ماڈل اقرا راجپوت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
اقرا راجپوت نے کہا کہ خیال رکھنے والا، وفادار جیون ساتھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک وفاداری زیادہ اہم ہے پھر تو لائف سیٹ ہے، کم خوبصورت بھی چل جائے گا۔
ماڈل نے کہا کہ انہیں اداکاروں میں فواد خان پسند ہیں اور ان کے ساتھ ایک کمرشل بھی کرچکی ہیں جبکہ اداکاراؤں میں ایشوریا رائے اچھی لگتی ہیں۔
اقرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر اگر میرے موبائل میں ایک ہی ایپ رکھنا ہو تو انسٹاگرام رکھوں گی کیونکہ میں اس میں اپنے پروجیکٹ سے متعلق چیزیں اپ لوڈ کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ہریالی اور پالتو جانور اچھے لگتے ہیں۔
اقرا راجپوت نے بتایا کہ وہ جہاں بھی شوٹنگ کے لیے جاتی ہیں یا کسی تقریب میں جاتی ہیں تو ہر کوئی انہیں علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو انہیں بھی یقین ہوچلا ہے کہ وہ علیزے شاہ کی ہم شکل ہیں۔
اقرا راجپوت نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی علیزے شاہ کو پسند کرتی ہیں، وہ اچھی اداکارہ ہیں، ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ لوگ انہیں اداکارہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آج تک علیزے شاہ سے نہیں ملیں لیکن وہ اچھی اداکارہ ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟