واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر متعارف کروادیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروادیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جن کا مقصد صارفین پر اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن کے مقابلے میں سبقت […]

 0  3
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر متعارف کروادیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جن کا مقصد صارفین پر اعتماد برقرار رکھنا اور دوسری ایپلی کیشن کے مقابلے میں سبقت لے جانا شامل ہے۔

ویب بیٹا انفو  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں وائس میسج ٹرانسکرپشن نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے وائس میسجز کو تحریری شکل میں پڑھنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر اس سے قبل مئی 2023 میں آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جن کی حس سماعت زیادہ بہتر نہیں ہوتی اور انہیں سننے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

واٹس ایپ

اگر آپ کے پاس وقت نہ ہو اور وائس میسج کا مواد جاننا چاہتے ہیں تو اس صورت میں بھی یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور بتدریج اسے توسیع دی جائے گی۔

رپورٹ میں اس فیچر کا ایک اسکرین شاٹ بھی کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وائس میسجز کو انگلش، ہسپانوی،  برازیل، روسی اور ہندی زبانوں میں تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔

مستقبل قریب میں فیچر کے لیے مزید زبانوں کی سپورٹ بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow