نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے تاہم سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف می […]

 0  7
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے تاہم سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف می مبتلا ہو گئے ہیں۔

اعظم خان کو یہ تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم بیٹر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اعظم خان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم سیریز قرار دی جا رہی ہے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، چمچاتی ٹرافی کی رونمائی، ویڈیو دیکھیں

سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی اور دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں تاہم ابتدائی دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow