نوکیا نے مہنگائی کے دور میں بجٹ فون متعارف کرادیا
نوکیا نے مہنگائی کے دور میں بجٹ فون متعارف کرادیا معروف کمپنی نوکیا نے مہنگائی کے دور میں اپنی جی سیریز کا بجٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نوکیا جی 42 کو 78-6 انچ اسکرین جبکہ 4 اور 6 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ... Read more
معروف کمپنی نوکیا نے مہنگائی کے دور میں اپنی جی سیریز کا بجٹ فون متعارف کرادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نوکیا جی 42 کو 78-6 انچ اسکرین جبکہ 4 اور 6 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
نوکیا جی 42 کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 2 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق فون کی بیٹری کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے اور اس کی بیٹری تین دن تک چلائی جا سکتی ہے۔
کمپنی نے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 34 ہزار روپے جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 43 ہزار روپے رکھی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟