’’نوکری دے دو ورنہ کنوارا رہ جاؤں گا‘‘، امیدوار کی کمپنی کو منفرد درخواست

دنیا کے بیشتر ممالک میں شادی کے لیے روزگار شرط ہوتا ہے بالخصوص لڑکی والوں کی جانب سے، ایک کنوارے نے کمپنی کو عجیب وغریب درخواست دے ڈالی۔ شادی دو افراد کے زندگی بھر ایک ساتھ گزارنے کا معاہدہ ہے جس کے لیے لڑکے کا برسرروزگار ہونا انتہائی ضروری مانا جاتا ہے کیونکہ بالخصوص ہمارے […]

 0  5
’’نوکری دے دو ورنہ کنوارا رہ جاؤں گا‘‘، امیدوار کی کمپنی کو منفرد درخواست

دنیا کے بیشتر ممالک میں شادی کے لیے روزگار شرط ہوتا ہے بالخصوص لڑکی والوں کی جانب سے، ایک کنوارے نے کمپنی کو عجیب وغریب درخواست دے ڈالی۔

شادی دو افراد کے زندگی بھر ایک ساتھ گزارنے کا معاہدہ ہے جس کے لیے لڑکے کا برسرروزگار ہونا انتہائی ضروری مانا جاتا ہے کیونکہ بالخصوص ہمارے خطے برصغیر میں شادی کے بعد بیوی اور خاندان کی کفالت شوہر کے ذمے ہوتی ہے۔

تاہم موجودہ دور میں نوکریاں کم اور امیدواروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں ایک عجیب وغریب درخواست سامنے آئی ہے جس میں امیدوار نے ملازمت کے لیے کمپنی کو درخواست دیتے ہوئے نوکری نہ ملنے کی صورت میں اپنی شادی نہ ہونے کی دہائی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی میڈیکل کمپنی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملازمت کی ایک درخواست شیئر کی ہے جس میں امیدوار نے کمپنی سے گزارش کی ہے کہ اس کو نوکری فراہم کی جائے ورنہ وہ اپنی محبت سے کبھی شادی نہیں کر پائے گا اور کنوارا ہی رہ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی اروا ہیلتھ کے بانی اور سی ای او دیپالی بجاج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک امیدوار کی درخواست شیئر کی جس کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور کئی کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

اس پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ کمپنی مالک مسز بجاج آن لائن ملازمتوں کی درخواستوں کو دیکھ رہی تھیں کہ ایک عجیب وغریب درخواست نے ان کی توجہ مبذول کرا لی۔

جب کمپنی نے درخواست گزار سے رابطہ کرکے پوچھا کہ وہ کس طرح خود کو اس ملازمت کا اہل سمجھتے ہیں تو امیدوار نے لجاجت بھرے انداز  میں کہا کہ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا اور اسے جیون ساتھی بنانا چاہتا ہے، لیکن لڑکی کے والد نے شادی کے لیے فوری نوکری کی شرط رکھی ہے۔

امیدوار لڑکے نے کہا کہ اگر اسے فوری نوکری نہ ملی تو امکان ہے کہ اس کی محبت کسی اور کی ہو جائے گی اور وہ کنوارا رہ جائے گا۔

اس پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ شادی کے خواہشمند لڑکے کو ملازمت ملی یا نہیں لیکن صارفین اس کی درخواست اور انداز بیان پڑھ کر محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow