نوجوت سدھو ایک دن کی کرکٹ کمنٹری سے کتنا کماتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جو اب کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ کمنٹری بکس میں نظر آتے ہیں ایک دن کمنٹری کا حیران کن معاوضہ پاتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم میں 90 کی دہائی کے اہم کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے ٹی وی ہوسٹ بنے اور اب […]
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جو اب کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ کمنٹری بکس میں نظر آتے ہیں ایک دن کمنٹری کا حیران کن معاوضہ پاتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم میں 90 کی دہائی کے اہم کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے ٹی وی ہوسٹ بنے اور اب دوبارہ کرکٹ سے رشتہ جوڑتے ہوئے کمنٹری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے انہیں ایک دن کی کمنٹری کے لیے جو معاوضہ دیا جاتا ہے وہ سب کو حیران کر دے گا۔
آئندہ ماہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا آغاز ہو رہا ہے جس میں دیگر سابق کرکٹرز کے ساتھ نوجوت سدھو ایک بار پھر کمنٹری باکس میں مائیک کے پیچھے اپنے مخصوص دلکش انداز میں کمنٹری کرتے دیکھے جائیں گے۔
ایک بھارتی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں سدھو نے اپنے کمنٹری معاوضے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب انہیں پورے ٹورنامنٹ کے 60 سے 70 لاکھ روپے ملتے تھے مگر اب آئی پی ایل میں ایک دن کی کمنٹری کے لیے انہیں 25 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ میرا پہلا پیار ہے، اگر آپ کا پیار ہی آپ کا پروفیشن بن جائے، تو اس سے بہتر اور کیا چاہیے؟ میں کمنٹری کو اسی طرح دیکھتا ہوں، جیسے کہ ایک مچھلی پانی کو اپنے لیے اہم سمجھتی ہے۔
اس انٹرویو میں انہوں نے ویرات کوہلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کرکٹر ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مزید فٹ ہوتا جا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟