آئی پی ایل: روہت شرما کا آؤٹ ہونا ایک شخص کی جان لے گیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں روہت شرما کے آؤٹ ہونا ایک شخص کی جان لے لیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل میں کولہاپور میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش […]

 0  3
آئی پی ایل: روہت شرما کا آؤٹ ہونا ایک شخص کی جان لے گیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں روہت شرما کے آؤٹ ہونا ایک شخص کی جان لے لیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل میں کولہاپور میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے ممبئی انڈینز کے کھلاڑی (موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان) روہت شرما کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن یہ بات قریب موجود روہت کے فینز کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والا شخص جس کی شناخت بندو پانت کے نام سے ہوئی ہے جب روہت شرما کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تو قریب موجود چند دیگر افراد نے اس کو زدوکوب کیا اور لاٹھیوں سے سخت تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے مذکورہ شخص سے جھگڑا کرنے اور جان لیوا کرنے کے شک میں دو بلونت جھانگے اور اس کے بھتیجے ساگر جھانگے کو گرفتار کر لیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر لکڑی کے تختے اور ڈنڈے سے متوفی پر حملہ کیا۔

پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے تفتیشی ریمانڈ لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

آئی پی ایل کے ایک میچ میں ریکارڈز کا سیلاب آ گیا

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کھیلے گئے ایک میچ میں پیش آیا۔ اس میچ میں سن رائزز حیدرآباد نے ریکارڈ 277 رنز بنا کر ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دی تھی جب کہ اس میچ میں کئی مزید ریکارڈ بھی قائم ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow