نوجوان کو سڑک پر انسانی ٹانگ کھاتا دیکھ کر لوگ خوفزدہ
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں سڑک پر کٹی ہوئی انسانی ٹانگ کو کھاتا دیکھ کر شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور پولیس کو طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کٹی ہوئی ٹانگ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی ہے۔ ایک راہگیر نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر […]
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں سڑک پر کٹی ہوئی انسانی ٹانگ کو کھاتا دیکھ کر شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور پولیس کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کٹی ہوئی ٹانگ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی ہے۔ ایک راہگیر نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے دیکھ کر ہر کوئی خوف میں مبتلا ہوا۔
ویڈیو کلپ میں نوجوان کو ٹانگ کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بعض افراد نے یہ بھی دیکھا کہ وہ ٹانگ کو دانتوں سے کاٹ کر کھا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ممکنہ طور پر واسکو امٹرک اسٹیشن کے قریب ریلوے کی پٹریوں سے کٹی ہوئی ٹانگ اٹھائی تھی اور پھر سڑک پر نکل آیا۔
راہگیروں نے جب اس کی ویڈیو بنانا شروع کی تو وہ ردعمل میں ہنستا رہا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو گرفتار کر لیا، اس کی شناخت 27 سالہ ریسینڈو ٹیلیز کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے اسے ٹرین حادثے میں ہلاک شخص کی ٹانگ غائب کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟