نوجوان لڑکے آج بھی شادی کی پیشکش کرتے ہیں، صبا فیصل
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج بھی نوجوان لڑکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔ اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز کیریئر اور مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کے حوالے سے […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج بھی نوجوان لڑکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز کیریئر اور مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جنونی مداح کا سامنا کیا جو کہ بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو پیغامات بھیج کر تنگ کرتا ہو؟
صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کے لیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کا پیغام شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہوچکے ہیں لیکن ماشا اللہ شوہر آج بھی مجھ سے طویل پیغامات کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے پیغامات کے جواب میں انہیں فون کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انہیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔
واضح رہے کہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی دسمبر 2023 میں ہوئی تھی جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟