نوجوان لڑکی کا پستول اٹھائے ہائے وے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

ممبئی: آج کل سوشل میڈیا کے مشہور ایپ انسٹاگرام پر راتوں رات مشہور ہونے کے لئے لوگ عجیب و غریب ویڈیوز بنا کر پوسٹ کررہے ہیں، جس پر انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے […]

 0  3
نوجوان لڑکی کا پستول اٹھائے ہائے وے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

ممبئی: آج کل سوشل میڈیا کے مشہور ایپ انسٹاگرام پر راتوں رات مشہور ہونے کے لئے لوگ عجیب و غریب ویڈیوز بنا کر پوسٹ کررہے ہیں، جس پر انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھامے ہائی وے پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یو پی کے لکھنؤ ہائی وے پر ایک لڑکی نے ہاتھ میں پستول اُٹھائے ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لکھنؤ ہائی وے پر سمرن یادو نامی لڑکی نے بھوجپوری گانے پر ڈانس کیا، ایک وکیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لڑکی کی ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا، ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow