نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ […]

 0  3
نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، صارفین نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں؟۔

ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

اس پوسٹ کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

عالیہ صدیقی نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی، ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی ہماری زندگی سے اب دور ہوگئی ہے۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ میری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow