نمرہ خان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے ویڈیو بیان نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں لیکن یہ ویڈیو میں اس چیز کے لیے نہیں بنارہی کل میرے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے ویڈیو بیان نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں لیکن یہ ویڈیو میں اس چیز کے لیے نہیں بنارہی کل میرے ساتھ جو ہوا آج مجھے آپ سب کو اس لیے بتانا ہے کہ کیونکہ میں یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا آپ اپنی بہن، ماں، بھابھی، بیٹی، بیوی کو اپنے ملک میں محفوظ باہر بھیج سکتے ہیں، آپ نہیں بھیج سکتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کل ڈیفنس میں کھڑی فیملی کا انتظار کررہی تھی وہ رش میں پھنسے ہوئے تھے اور مجھ تک پہنچ نہیں سکے تھے، اسی دوران تین مسلح افراد آئے انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، میرے ہاتھ میں موبائل اور کندھے پر بیگ موجود تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس لیے آگے ہوکر کھڑی تھی کہ بارش ہورہی تھی، مسلح افراد نے مجھے پکڑا اور اسلحہ مجھ پر تان کر لے جارہے تھے، قریب میں لوگ اور چار گارڈز بھی موجود تھے میں چیختی رہی لیکں کسی نے میری نہ سنی۔
نمرہ خان کے مطابق میں نے اسے دھکا دیا اور بھاگ گئی وہ مجھے گولی مار سکتا تھا لیکن میں نے اپنے آپ کو خود بچایا۔
انہوں نے کہا کہ میں بھاگتے ہوئے چلتی گاڑی کے آگے آئی ان کو رکوایا اور اس فیملی نے مجھے بچایا، وہ گاڑی سے اترے اور قریب ہوٹل کی ٹیم باہر آئی وہ مجھے ریسکیو کرکے لے کر گئے۔
اداکارہ نے کہا میں کیسے بولوں کہ اداکارہ ہوں اور ٹیکس پیئر ہوں، میں اس ملک کا ٹیکس دیتی ہوں اس سے بہتر ہے کہ وہ ٹیکس کے پیسے بچا کر چار گارڈز رکھ لوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟