ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل مریم نفیس اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اس موقع پر انہوں نے ناک کی ہڈی کے آپریشن کا بھی ذکر کیا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم […]

 0  8
ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل مریم نفیس اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اس موقع پر انہوں نے ناک کی ہڈی کے آپریشن کا بھی ذکر کیا۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے شادی کے بعد کی زندگی اور ڈراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ وہ تھا جب میری پیاری بلی کھو گئی تھی، اس موقع پر مریم نفیس کی آنکھیں فوراً بھیگ گئیں۔

اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوکو میری پالتو بلی ہے یہ دو یا تین سال پرانی بات ہے جب وہ 52 گھنٹوں کیلئے نظروں سے اوجھل ہوئی تو وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

انہوں نے بتایا کہ میری ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے لوگ کہتے تھے کہ تم شوبز میں ہو اپنی ناک ٹھیک کراؤ لیکن میں نے کہا کہ اس کا آپریشن میں کبھی نہیں کراؤں گی کیونکہ میرے نصیب میں جتنا رزق لکھا ہے مل کر رہے گا چاہے میں ناک کا آپریشن کراؤں یا نہ کراؤں۔

مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ انہیں سائنوسائٹس کی بیماری ہے حالانکہ ڈاکٹر نے مجھے آپریشن تجویز کیا ہوا ہے لیکن میں نے اپنی والد اور شوہر کو کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی پڑجائے تو میرا آپریشن کروادینا بصورت دیگر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دوستی یا کسی بھی رشتے میں مری ریڈ لائن عزت نہ کرنا ہے،

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow