’میں نے انہیں انٹروڈیوس کروایا لیکن۔۔۔‘ سید نور نے ریشم کے الزام پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کے الزما پر ڈائریکٹر سید نور نے بھی خاموشی توڑ دی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ ریشم کے حال ہی میں دیئے گئے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ اداکارہ ریشم کے […]
پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کے الزما پر ڈائریکٹر سید نور نے بھی خاموشی توڑ دی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ ریشم کے حال ہی میں دیئے گئے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔
اداکارہ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہیں، میں نے ہی انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتی ہیں۔
سید نور نے کہا کہ وہ صرف ایوب خاور اور چند دیگر کو اپنا استاد مانتی ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے ریشم کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنانے میں مدد کی۔
ہدایتکار سید نور نے کہا کہ میں اس سے ناراض نہیں ہوں لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کیوں کام نہیں کر رہی ہیں یا لوگ اسے کیوں کاسٹ نہیں کر رہے ہیں؟ لیکن اس وقت میرے پاس ان کے لیے کوئی کردار نہیں ہے، اگر میرے پاس انکے لیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور کاسٹ کرونگا۔
واضح رہے کہ ریشم نے کہا تھا کہ سید نور بدقسمت ہیں جنہوں نے صائمہ کی محبت کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔
ریشم کا کہنا تھا کہ’ میں مانتی ہوں کہ میں نے اچھی اور بری فلموں میں کام کیا لیکن اس کا ذمہ دار کون تھا؟ سید نور میرے مزاج کے ڈائریکٹر تھے لیکن انہوں نے صائمہ جی کی محبت میں گرفتار ہوکر مجھے کام دینا بند کردیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟