’میں ایسی شادی میں۔۔۔۔‘ تاپسی نے اننت کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جمعے کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس میں اہم شخصیات نے شرکت کرنی ہے، شادی اور اس کے بعد کی […]

 0  7
’میں ایسی شادی میں۔۔۔۔‘ تاپسی نے اننت کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جمعے کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس میں اہم شخصیات نے شرکت کرنی ہے، شادی اور اس کے بعد کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ بھی شامل ہیں۔

شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی گزشتہ روز تقریب میں شریک ہوئے تھے اس کے علاوہ اس شاہانہ شادی میں بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ ستارے، کرکٹر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم کئی نام ایسے بھی تھے جو ان تقریبات کا حصہ نہ بن سکے، ان میں اداکارہ تاپسی پنوں شامل ہیں، اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں اننت کی شادی میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتائی۔

تاپسی پنو نے کہا کہ میں شادی کو ایک بہت نجی معاملہ سمجھتی ہوں اسی لیے اُن شادی میں شرکت کرتی ہیں جس کے خاندان سے کوئی میرا ذاتی تعلق نہ ہو۔

تاپسی کا کہنا تھا کہ’ میں شادی میں شرکت کو اسی صورت میں ترجیح دیتی ہوں جب میزبان خاندان اور مہمانوں کے درمیان رابطہ ہو، میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ شادیاں بہت ذاتی معاملہ ہوتی ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ’یہی وجہ ہے کہ میں ایسی شادی میں جانا پسند کرتی ہوں جہاں کم از کم گھر والوں اور مہمان کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ہو۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow