میٹ گالا: عالیہ بھٹ کی شاہکار ساڑھی کتنے کاریگروں نے تیاری کی؟
دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات میٹ گالا 2024 میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی دنیا پھر میں توجہ کا مرکز بن گئی۔ سالانہ کیلنڈر کے سب سے مشہور ایونٹس میں سے ایک ’میٹ گالا‘ کا رنگا رنگ میلا 6 مئی کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں سجا جس میں معروف […]
دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات میٹ گالا 2024 میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی دنیا پھر میں توجہ کا مرکز بن گئی۔
سالانہ کیلنڈر کے سب سے مشہور ایونٹس میں سے ایک ’میٹ گالا‘ کا رنگا رنگ میلا 6 مئی کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں سجا جس میں معروف شخصیات نے تھیم کی مناسبت سے منفرد ملبوسات زیب تن کیے۔
میٹ گالا میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی سیلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جو میٹ گالا کے تھیم کی مکمل عکاسی کرتا ہے، ساڑھی پر دلکش کڑھائی سے بنائے گئے پھول اور پتھر اس ایونٹ کے ’گارڈن اف ٹائم‘ کے تھیم کو پورا کر رہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس ساڑھی کو کتنے کاریگر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے؟۔
تقریب میں عالیہ بھٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ یہ پوری ساڑھی ہاتھ کے کام سے تیار کی گئی ہے اس ساڑھی کی تیاری میں 163 کاریگروں نے انتھک محنت سے تیار کی اور ہر وہ چیز جو محبت اور فرصت سے تیار کی جائے ہمیشہ جگمگاتی رہتی ہے‘۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے، ساڑھی میں آسمان، زمین اور سمندر کے رنگوں کو یکجا کرتے ہوئے قدرتی حسن کو چھپا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟