میرے بعد دوسری شادی کے بجائے خودکشی کر لینا، ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار کو ہدایت
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و کالم نگار ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر سُپر اسٹار اکشے کمار کو اپنی وفات کی صورت میں اہم ہدایت کر دی۔ ٹوئنکل کھنہ نے ایک روزنامے میں شائع اپنے حالیہ مضمون میں اکشے کمار کے ساتھ گزریں حالیہ چھٹیوں کے بارے میں ذکر کیا جہاں ان میں دلچسپ خیالات […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و کالم نگار ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر سُپر اسٹار اکشے کمار کو اپنی وفات کی صورت میں اہم ہدایت کر دی۔
ٹوئنکل کھنہ نے ایک روزنامے میں شائع اپنے حالیہ مضمون میں اکشے کمار کے ساتھ گزریں حالیہ چھٹیوں کے بارے میں ذکر کیا جہاں ان میں دلچسپ خیالات کا تبادلہ ہوا۔
وہ لکھتی ہیں کہ سیاحت کے دوران ہمارے ٹور گائیڈ نے ایک پردے کا ذکر کیا جس کا نام ’ٹک ٹک‘ ہے، اس پردے کی خاص بات ہے کہ یہ ایک دوسرے کے عشق میں اتنے پاگل ہوتے ہیں کہ جب ایک مر جائے تو دوسرا زہریلی گھاس کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے۔
مضمون میں ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ جب انہوں نے یہ قصہ سنا تو اپنے شوہر اکشے کمار کی طرف مخاطب ہو کر بولیں کہ ’اگر میں مر جاؤں تو آپ دوسری شادی کرنے کے بجائے ایسی طرح زہریلی گھاس کھا لینا‘۔
ٹوئنکل کھنہ نے شوہر کو متنبہ کیا کہ اگر انہیں اپنی بعد کی زندگی میں معلوم ہوا کہ آپ نے دوسری شادی کر لی ہے تو میں واپس آ کر دونوں کو ستاؤں گی۔
مضمون کے مطابق اکشے کمار نے جواب میں کہا کہ میں ابھی وہ زہریلی گھاس کھانا چاہتا ہوں کم از کم تب مجھے یہ سب بکواس نہیں سننی پڑے گی۔
دلچسپ گفتگو کے بعد اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کے بازو پر بیٹھے ایک مچھر کو ہٹایا۔ وہ لکھتی ہیں کہ ہم نے تعاون، پیار اور باہمی رواداری کی پیچیدہ کوریوگرافی میں مشغول رہنا جاری رکھا جب ہماری جیپ ڈوبتے سورج کے خلاف دوڑ رہی تھی۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو اب 23 سال ہو چکے ہیں اور جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا آراو اور ایک بیٹی نتارا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟