میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بڑی بہو نیہا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد میری جاری کردہ ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلایا۔ شوبز کی کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف […]

 0  0
میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بڑی بہو نیہا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد میری جاری کردہ ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلایا۔

شوبز کی کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

صبا فیصل نے بہو نیہا کے ساتھ اپنے تنازع کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ میں جذباتی ہوگئیں تھی جس کے بعد میں نے اپنی بہو کے خلاف ویڈیو بنائی، اس ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلادیا جس کا مجھے بڑا افسوس ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ویڈیو میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا، یہ بہت تکلیف دہ وقت تھا، میں نے اس کے بعد سیکھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی ذاتی چیز شیئر کرنا بہت غلط ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس واقعے سے سیکھا کہ چیزوں کو اگلے کے نظریہ سے بھی سوچنا چاہیے میں نے اس کے بعد خود کو، اپنے خیالات اور اصولوں کو بدلا ہے کیوں کہ اگر آپ اپنی فیملی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو وہاں لچک دکھانا پڑتا ہے۔

 سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے۔

صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow