میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے، سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں بھارتی ٹیم کی وننگ پریڈ کے ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔ شاہ رخ خان […]

 0  2
میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے، سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں بھارتی ٹیم کی وننگ پریڈ کے ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان کو بلیو شرٹس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پلیئرز کو اتنا خوش اور جذباتی دیکھ کر میرا دل فخر سے بھرگیا ہے۔ بحیثیت ہندوستانی یہ میرے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ ہے کہ ہمارے لڑکوں نے ہمیں اتنی بلندیوں پر پہنچادیا ہے!

کنگ خان نے مزید لکھا کہ میں پوری بھارتی ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور اب آپ لوگ رات بھر ناچتے رہیں۔ بلیو شرٹس میں ملبوس لڑکوں نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔

شاہ رخ خان نے بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جے شاہ اور پورے سپورٹ اسٹاف کو بہت بہت مبارک ہو جس نے پردے کے پیچھے انتھک محنت کی تاکہ ہمارے پلیئرز اپنی طاقت منواسکیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت پہنچنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندر استقبال کیا گیا تھا جبکہ ممبئی میں میرین روڈ پر وننگ پریڈ رکھی گئی تھی جس میں عوام کا سمندر موجود تھا جبکہ وزیراعظم مودی نے بھی تمام پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow