مٹکے کا پانی کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

قدرت نے مٹی کے اندر ایسی زبردست تاثیر رکھی ہے کہ اس کے برتن میں رکھا ہوا پانی نہ صرف ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔ مٹی کی صراحی یا مٹکوں سے پانی پینا ہماری روایات کا حصہ رہا ہے یہ چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتی جا […]

 0  7
مٹکے کا پانی کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

قدرت نے مٹی کے اندر ایسی زبردست تاثیر رکھی ہے کہ اس کے برتن میں رکھا ہوا پانی نہ صرف ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔

مٹی کی صراحی یا مٹکوں سے پانی پینا ہماری روایات کا حصہ رہا ہے یہ چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتی جا رہی ہیں. اب لوگ پانی پینے کے لیے شیشے کے گلاس کا استعمال کرتے ہیں اور فریج سے نکال کر ٹھنڈا پانی پی لیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ مٹکوں یا صراحی سے پانی پینے کی افادیت اور اس کے طبی فوائد سے آگاہ ہیں، اگر نہیں تو زیر مضمون پڑھنے سے آپ کے علم میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے مٹی کے اندر قدرتی الکلائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔

انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت او دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

گھر میں فریج ہو تب بھی لوگ مٹکے کا پانی پینا پسند کرتے ہیں، اس وجہ سے اس گرمی کے موسم میں بازاروں میں مٹی سے بنے ہوئے بہت سارے برتن فروخت ہو رہے ہیں۔

مٹکے کی سب زیادہ خریداری گرمی کے آغاز یعنی اپریل کے مہینے میں شروع ہوتی ہے اور پورے موسم گرما تک جاری رہتی ہے۔

گرمیوں میں دن کے وقت پانی پینا بہت ضروری ہے، زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے جسم سے بہت زیادہ پانی ضائع ہو جاتا ہے، اس لیے دن میں وقفے وقفے سے پانی پینا بہت ضروری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرمیوں میں مٹکے کا استعمال بہت مفید ہے، جب پانی کو مٹکے میں رکھا جاتا ہے تو یہ توانا بخش ہوجاتا ہے۔ مٹکے کا پانی خالص ہوتا ہے اور اس میں مختلف قسم کے معدنیات پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔

مٹکے کا پانی روزانہ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ صحت مند رہتا ہے، مٹکا اپنے اردگرد کی گرمی کو جذب کرتا ہے جس کی وجہ سے مٹکے کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے اور اس کا پانی پینے میں ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow