مونگ پھلی بیچنے والی پشاور کی کمسن بچی کو 6 زبانوں پر عبور، وائرل ویڈیو

کئی انسان مختلف زبانوں کو عبور رکھتے ہیں لیکن پشاور میں مونگ پھلی فروخت کرنے والی یہ بچی انگریزی سمیت چھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور رکھتی ہے۔ انسان ایسی خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے کہ بعض اوقات دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ پشاور کے پسماندہ علاقے میں ایسی ہی ایک […]

 0  1
مونگ پھلی بیچنے والی پشاور کی کمسن بچی کو 6 زبانوں پر عبور، وائرل ویڈیو

کئی انسان مختلف زبانوں کو عبور رکھتے ہیں لیکن پشاور میں مونگ پھلی فروخت کرنے والی یہ بچی انگریزی سمیت چھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور رکھتی ہے۔

انسان ایسی خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے کہ بعض اوقات دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ پشاور کے پسماندہ علاقے میں ایسی ہی ایک بچی ہے جو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے لیکن مقامی زبان کے ساتھ وہ انگریزی اور دیگر زبانیں بھی فرفر بولتی ہے۔

یہ حیرت انگیز بچی شمائلہ ہے جس نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر کے اندر ہی ہوئی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پراعتماد انداز میں فرفر انگلش بولتے ہوئے انٹرویو دے رہی ہے۔

یہ لڑکی جس کی عمر 10 سال کے لگ بھگ ہے پشاور کے پہاڑی علاقے کے دامن میں ایک اسٹال لگا کر سیاحوں کو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے۔

 

غالباً ایک مقامی سیاح نے اس کی اس حیرت انگیز صلاحیتوں کا دیکھتے ہوئے اس کا مختصر انٹرویو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

لڑکی جس نے انٹرویو میں اپنا نام شمائلہ بتایا اور خاندان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ چترالی جب کہ والد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ مونگ پھلی، پھولوں کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے۔

شمائلہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئی بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر میں ہی ہوئی اور بھائی اس کو تعلیم دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H! Pakistan (@hellopakistan)

اس نے بتایا کہ وہ چھ زبانوں کو روانی سے بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان زبانوں میں چترالی اور پشتو کے علاوہ انگلش، اردو، پنجابی اور سرائیکی شامل ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹ چکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اس کو دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔ سینکڑوں صارفین بچی کی خداد صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow