موت کے منہ سے کیسے نکلا؟ کلمہ پڑھ لیا تھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں متعدد بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹنے کا تجربہ کیا ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں فیصل قریشی بطور مہمان شریک ہوئے، اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اکثر افراد […]

 0  6
موت کے منہ سے کیسے نکلا؟ کلمہ پڑھ لیا تھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں متعدد بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹنے کا تجربہ کیا ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں فیصل قریشی بطور مہمان شریک ہوئے، اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اکثر افراد جب موت کا تجربہ کرتے ہیں تو ان کی زندگی بدل جاتی ہے کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا کچھ ہوا؟

اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ایسا متعدد بار ہوا ہے کہ جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن زندگی دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اس نے ہر بار محفوظ رکھا۔

فیصل قریشی نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں کہیں جارہا تھا تو میری گاڑی کا ٹائر ایک موڑ پر پھٹ گیا اور اس کے بعد کیا ہوا میں بھول چکا ہوں، میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا کہ اب تو گیا، بس اتنا یاد ہے کہ آس پاس کے لوگوں نے آکر مجھے گاڑی سے نکالا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ جس وقت یہ خطرناک حادثہ پیش آیا میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا سروائیکل پر چوٹ آئی تھی۔ اگر سیٹ بیلٹ نہیں پہنتا تو شاید بڑا نقصان ہوجاتا۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہاتھ کی نبض کٹ گئی تھی، ساتھی فنکارہ فرح شاہ یہ منظر دیکھ کر بیہوش ہوگئی تھیں، جبکہ احسن بھائی نے ہاتھ پر روئی رکھ کر خون کو بہنے سے روکا تھا۔

شان شاہد نے فیصل قریشی کی کس طرح مدد کی؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow