موبائل اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کانوٹس

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر […]

 0  6

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔

علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین امین الحق کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow