’ملتان کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کو برباد کرنے میں مدد کررہی ہے‘

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر ملتان کی پچ پر شدید تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے اب بھی یہی کہوں گا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر یہ پچ بہتر نہیں […]

 0  1
’ملتان کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کو برباد کرنے میں مدد کررہی ہے‘

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر ملتان کی پچ پر شدید تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے اب بھی یہی کہوں گا۔

انہوں نے لکھا کہ اگر یہ پچ بہتر نہیں ہوتی اور میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کو برباد کرنے میں مدد کرے گی۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ میچ ڈرا ہونے کی ذمہ دار بھی یہی پچ ہوگی۔

کیون پیٹرسن

واضح رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھی کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow