ملائکہ اروڑا کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

ممبئی: ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اُن خواتین کو مشورہ دیا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہیں یا پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں بیٹے ارہان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کھولا جس […]

 0  0
ملائکہ اروڑا کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

ممبئی: ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اُن خواتین کو مشورہ دیا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہیں یا پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں بیٹے ارہان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کھولا جس کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

اپنی شرائط پر زندگی گزارنے والی ملائکہ اروڑا نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنی شناخت کو برقرار رکھیں۔ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو شادی کے بعد اپنے مالی معاملات کو الگ رکھنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’خود کو آزاد رکھو۔ جو تیرا ہے وہ تیرا ہے اور جو میرا ہے وہ میرا ہے۔ میرا مطلب ہے جب آپ کی شادی ہوتی ہے یا آپ کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال کو کم کرنے کی کوشش کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی پوری شناخت کو ترک کر دیں اور کسی اور کو اپنا لیں لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ آپ کم سے کم یہ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے بینک اکاؤنٹ پر انحصار کریں۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور علیحدگی کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں جبکہ اداکارہ نے زیادہ توجہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معنیٰ پیغامات شیئر کرنے کی وجہ سے حاصل کی۔

گزشتہ ماہ ممبئی میں شیواجی پارک میں دیوالی پارٹی کی میزبانی میں ارجن کپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اب میں سنگل ہوں‘۔ دیوالی پارٹی میں فلم ’سنگھم اگین‘ کے اسٹار اجے دیوگن، ٹائیگر شراف اور ہدایت کار روہت شیٹی بھی شریک تھے۔

علیحدگی کے باوجود ارجن کپور ستمبر میں ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ ساتھ نظر آئے۔ اس المناک واقعے کے بعد ارجن کپور کو اپنی سابق گرل فرینڈ سے تعزیت کرتے ہوئے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow