معمر رانا نے اپنی اہلیہ کو شادی کیلئے کس وجہ سے پسند کیا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو معمر رانا نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ معمر رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے خوبصورت بال دیکھ کر انھیں شادی کے لیے پسند کیا۔ ان کا یہ بھی […]

 0  6
معمر رانا نے اپنی اہلیہ کو شادی کیلئے کس وجہ سے پسند کیا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو معمر رانا نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

معمر رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے خوبصورت بال دیکھ کر انھیں شادی کے لیے پسند کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی عورت کی اصل خوبصورتی اسکے بچوں میں نظر آتی ہے۔ میری بیوی نے دونوں بیٹیوں کو اور مجھے بھی بچوں کی طرح پالا۔

معروف اداکار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیگم کافی سخت مزاج ماں ہیں جو بیٹیوں کی تربیت پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔

تاہم اپنے بارے میں بتاتے ہوئے معمر کا کہنا تھا کہ وہ کافی نرم دل باپ واقع ہوئے ہیں اور اپنی دونوں بیٹیوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روکتے۔

یوٹیوب چینل پر اپنی اہلیہ مہناز پرویز کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

اداکار نے بتایا کہ انھوں نے شادی سے قبل اہلیہ کے لمبے اور خوبصورت بال دیکھ کر انھیں پسند کرلیا تھا۔ دونوں کو اس بندھن میں بندھے 25 سال ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر مہناز نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپس میں کوئی دل دکھانے والی بات ہو بھی جائے تو اسے نظر انداز کرنا چاہیے اور دل میں بات نہیں رکھنی چاہیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow