معروف بنگلا دیشی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان […]

 0  0
معروف بنگلا دیشی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے 24 گھنٹے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا تھا۔

بنگلا دیشی کرکٹر نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

اُن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار میں مصروف تھا۔

کرکٹر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ایک لمبے عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نظم الحسین شنتو نے مجھے واپسی کے حوالے سے نیک نیتی سے پوچھا، سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے فیصلہ کر لیا تھا، مجھے اتنا اہم سمجھنے پر میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یاد رہے کہ تمیم نے 2007 میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 2008 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس عرصے میں انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5 ہزار 134، 243 ون ڈے میں 8 ہزار 357 اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک ہزار 758 رنز اسکور کئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow