معذور شوہر نے صحتمند ہوکر سالوں خدمت کرنے والی اہلیہ کو طلاق دیکر دوسری شادی کرلی
ملائیشیا میں معذور شہر نے صحت مند ہونے کے بعد سالوں خدمت کرنے والی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ایک شخص جو کار حادثے کے بعد چھ سال تک بستر پر پڑا رہا اور اس پورے عرصے میں بیوی نے اس کی دیکھ […]
ملائیشیا میں معذور شہر نے صحت مند ہونے کے بعد سالوں خدمت کرنے والی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ایک شخص جو کار حادثے کے بعد چھ سال تک بستر پر پڑا رہا اور اس پورے عرصے میں بیوی نے اس کی دیکھ بھال کی پھر اس نے اسے طلاق دے دی اور صحت یاب ہونے کے بعد دوسری شادی کر لی۔
بیوی نے سابق شوہر کو دوسری شادی پر مبارک باد دی تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پر شدید تنقید کررہے ہیں اور اسے ناشکرا اور سنگدل قرار دے رہے ہیں۔
نور السیازوانی نامی خاتون نے 2016 میں اس شخص سے شادی کی اور شادی کے چند سال بعد وہ ایک کار حادثے کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے وہ چھ سال تک معذور رہا۔
بیوی نے محنت اور لگن سے اس کی دیکھ بھال کی اس کے روزمرہ کے معمولات میں اسے ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلایا اس کے کپڑے تبدیل کیے اور اسے نہلانے میں مدد کی۔
خاتون نے اپنے تجربات شیئر کی جس نے فیس بک پر ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ کھانستا تھا تو میں گھبرا جاتی تھی میں نے ہر روز اس کی صحت کا خیال رکھا اور میرا خاندان بھی مدد کرنے آتا تومیں آرام کرتی۔
بعدازاں خاتون نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جہاں سیازوانی نے بتایا کہ شوہر نئی دلہن کے ساتھ موجود تھا جبکہ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔
خاتون نے سابق شوہر کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’میرے شوہر کو مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ آپ اپنے انتخاب سے خوش ہوں گے، عائیفہ اعظم براہ کرم ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنا جیسے کہ میں نے کی تھی اب اقتدار سنبھالنے کی باری آپ کی ہے۔
ایک اور پوسٹ کے ساتھ خاتون نے واضح کیا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں اور 6 اکتوبر کو باضابطہ طور پر طلاق لے لی ہے۔
خاتون نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل بھی کہ وہ ان کے سابق شوہر پر تنقید نہ کریں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے سابق شوہر نے طلاق کے صرف ایک ہفتے بعد ہی دوسری شادی کی اور پہلی اہلیہ نے انہیں معاف بھی کردیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟