مصنوعی ذہانت کا شاہکار، دنیا کی پہلی ’مس آرٹیفشل انٹیلی جنس‘

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی ’مس آرٹیفشل انٹیلی جنس‘ کا ٹائٹل مراکش کی کنزہ لیلیٰ نے جیت لیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مراکشی لڑکی کو "کنزہ لیلی” کا نام دیا گیا تھا، کنزہ نے مقابلے میں شریک مصنوعی ذہانت سے تیار کی […]

 0  2
مصنوعی ذہانت کا شاہکار، دنیا کی پہلی ’مس آرٹیفشل انٹیلی جنس‘

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی ’مس آرٹیفشل انٹیلی جنس‘ کا ٹائٹل مراکش کی کنزہ لیلیٰ نے جیت لیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مراکشی لڑکی کو "کنزہ لیلی” کا نام دیا گیا تھا، کنزہ نے مقابلے میں شریک مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا بھر کی 1500 دیگر امیدواروں کو شکست دی۔

مقابلہ جیتنے والی کنزہ لیلیٰ کے تخلیق کار کو13 ہزار امریکی ڈالر کی انعام رقم دی گئی، فیصلہ کرنے والی جیوری کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں کنزہ کی پُرکشش شخصیت اور مصنوعی ذہانت سے تیاری میں استعمال کی گئی جدید ٹکنالوجی بے حد پسند آئی۔

مصنوعی ذہانت کی ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے کے بعد کنزہ لیلیٰ کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی کہ میں مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی اس شاندار خوشی میں آپ لوگوں کو شریک کر رہی ہوں۔

Kenza Layli

پوسٹ میں لکھا گیا کہ میں ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس منفرد تجربے میں میرے ساتھ کھڑا ہوا اور اس نے مجھے سپورٹ کیا۔

کنزہ لیلیٰ نے ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ میں اس بات پر نہایت ممنون ہوں کہ مجھے مصنوعی ذہانت کے تخلیق کاروں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔

Kenza Layli from Morocco

یہ سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے مستقبل کی تشکیل کے لیے جدّت ، تعاون اور معیارات کی سطح بلند کرنے کی جانب گامزن ہیں”۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow