مشہور بھارتی فلم ’شعلے‘ کے اے آئی ورژن کی دھوم مچ گئی
آج کل دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چرچے ہیں جس کے ذریعے ہر ایک کی کوشش ہے کہ خالص مواد تخلیق کیا جائے اور پہلے سے موجود مواد کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جائے کیونکہ اے آئی سے یہ ممکن ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی ہی متعدد تبدیلیاں کئی دہائیوں […]
آج کل دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چرچے ہیں جس کے ذریعے ہر ایک کی کوشش ہے کہ خالص مواد تخلیق کیا جائے اور پہلے سے موجود مواد کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جائے کیونکہ اے آئی سے یہ ممکن ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی ہی متعدد تبدیلیاں کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی فلم ’شعلے‘ کے ساتھ اے آئی کے ذریعے کی گئیں جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا مشہور ہوگئی۔
اے آئی کے ذریعے بنائی گئی فلم کے کلپ میں یہ منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گبرسنگھ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے انہیں گلے سے لگا لیتا ہے، فلم میں جس ’ٹھاکر‘ یعنی سنجیو کمار کے ہاتھ کاٹ دیے تھے ان کے ہاتھ واپس آ گئے۔
Sholay but every frame is cursed pic.twitter.com/EjYlVWbq4g
— Lamist ( he/tler ) (@lamist17) December 19, 2024
جیا بچن جن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی ہے اور وہ لالٹین جلا رہی ہیں، اس دوران وہ سگریٹ نوشی بھی کررہی ہیں،اس کے علاوہ بسنتی ڈاکوؤں کے بجائے کتوں کے آگے ناچتی ہے۔
AI is very dangerous https://t.co/3J6bldaPQg
— देहाती बालक (@saurabh23934844) December 19, 2024
اے آئی سے بنائی گئی فلم کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے اسے طاقت کا غلط استعمال قرار دیا۔
ایک بھارتی صارف کا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اے آئی کی جانب سے شعلے فلم کا بنایا گیا وہ ورژن ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔
فہد شیخ اور زوہا توقیر کی ’عادت‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ 1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم‘شعلے’میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ جبکہ اس فلم نے کامیابیوں کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟