مشتاق احمد کو کس ٹیم نے بولنگ کوچ مقرر کردیا؟

قومی ٹیم سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مشتاق احمد کی بطور بولنگ کوچ تعیناتی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ مشتاق احمد زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل اسپن […]

 0  4
مشتاق احمد کو کس ٹیم نے بولنگ کوچ مقرر کردیا؟

قومی ٹیم سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مشتاق احمد کی بطور بولنگ کوچ تعیناتی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

مشتاق احمد زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل اسپن بولنگ کوچ کے طور پر بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے اور رواں سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام تک ذمہ داری نبھائیں گے۔

انہوں نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ میں اپنے تجربے کو کھلاڑیوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگہ دیش کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیے ہیں۔

مشتاق احمد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 52 ٹیسٹ میچز میں 185 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 144 ون ڈے میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 161 ہے۔

سابق لیگ اسپنر 1992 ورلڈ کپ کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے فائنل میں انگلش کھلاڑی گریم ہک کی وکٹ حاصل کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow