مریض کے سینے سے تقریباً ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا گیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کرتے ہوئے ٹرک کی صفائی کا کام کرنے والے مریض کے سینے سے تقریباً ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KMCRI) کے ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے والت مریض کے سینے […]

 0  1
مریض کے سینے سے تقریباً ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا گیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کرتے ہوئے ٹرک کی صفائی کا کام کرنے والے مریض کے سینے سے تقریباً ساڑھے 3 فٹ لمبا لوہے کا پائپ نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KMCRI) کے ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے والت مریض کے سینے سے لوہے کا پائپ نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

قومی شاہراہ پر 2 اکتوبر کے روز ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں سروس روڈ کے جال میں نصب لوہے کا پائپ 27 سالہ کلینر کے سینے میں گھس گیا تھا۔

حادثے کے فوری بعد اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں کوئی ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اسے KMCRI کے ایمرجنسی یونٹ میں داخل کروایا گیا۔

یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناگراج چانڈی نے مریض کا فوری علاج کیا۔ ڈاکٹر وینا میراڈی نے الٹراساؤنڈ معائنہ کروا کر دل اور خون کی بڑی شریانوں کو کوئی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی۔

میڈیکل ٹیم نے دوپہر 2 بجے سے شام 4.30 بجے تک آپریشن کیا۔

کے ایم سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایف کمارا نے کہا کہ کچھ جگہوں پر سینے کی ہڈی ٹوٹٰ ہے اور پھیپھڑے کو نقصان پہنچا ہے، پائپ دل کے قریب سے گزرا لیکن خوش قسمتی سے کوئی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ڈاکٹر رمیش ہوسمانی نے کہا کہ مریض صحت یاب ہو رہا ہے، وہ اگلے دو دن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہی رہے گا، اسے تمام ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow