محمد شامی کی بیٹی آئرہ کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ
معروف بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنی ننھی پری آئرہ کی سالگرہ پر ان کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنم دن کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے آفیشل انسٹا گرام پر 17 جولائی کو انھوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ننھی شہزادی کو سالگرہ مبارک ہو، میری خواہش ہے کہ آپ کا […]
معروف بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنی ننھی پری آئرہ کی سالگرہ پر ان کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنم دن کی مبارکباد دی ہے۔
اپنے آفیشل انسٹا گرام پر 17 جولائی کو انھوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ننھی شہزادی کو سالگرہ مبارک ہو، میری خواہش ہے کہ آپ کا یہ سال پیار، کامیابی اور خوشیوں سے بھرپور رہے‘، ساتھ ہی انھوں نے کیک کی ایموجی بھی بنائی۔
محم شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں میں علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں کی ایک بیٹی آئرہ ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد شامی بیٹی آئرہ اور اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے، 33 سالہ پلیئر نے اپنی بیٹی آئرہ کے ساتھ رشتے کے بارے میں بات کی تھی۔
محمد شامی کا کہنا تھا کہ کون ہے جو اپنے بچوں اور خاندان کو یاد نہیں کرتا، ظاہر ہے ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جب سب کچھ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کی سابق بیوی حسین جہاں آئرہ کو اکثر ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔
بھارتی پیسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کرتے ہیں اور کوئی بھی اپنے خون کو نہیں چھوڑ سکتا، وہ اپنی بیٹی سے تب ہی بات کرتے ہیں جب ان کی سابق اہلیہ اسے بارت کرنے دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی اچھی صحت اور کامیابی کی خواہش کرتا ہوں، اس کی ماں اور میرے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟