محمد رضوان نے پاکستان کی تاریخی فتح کا تاج کس کے سر سجایا؟

پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی کپتان محمد رضوان نے اس فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کو اس کے گھر پر ہرانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ فاسٹ بولرز […]

 0  0

پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی کپتان محمد رضوان نے اس فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کو اس کے گھر پر ہرانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ فاسٹ بولرز نے سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھائی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو اچھے اسٹارٹ دیے۔

محمد رضوان نے کہا ک ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم کیا۔ میری ٹیم کا ہر کھلاڑی کپتان ہے اور ہم یہ سیریز سب کے مشوروں سے جیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں، چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتں یا ہاریں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کے بعد پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا ہے۔ کینگروز کے دیس آنے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کبھی نہیں جیت سکتے۔

رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا اور سیریز میں دو صفر سے فتح اپنے نام کی۔ اب ان کا دوسرا امتحان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔

پہلا میچ برسبین میں 14 نومبر کو، دوسرا میچ سڈنی میں 16 نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

محمد رضوان ورلڈ چیمپئنز کو اُن ہی گھر پر زیر کرنے والے دوسرے کپتان

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow