محمد آصف نے عامر کی ٹیم میں واپسی کو کس کیلیے خطرہ قرار دے دیا؟
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے قومی ٹیم میں سینیئر بولر محمد عامر کی واپسی کو تین بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا ہے جس کے بعد انہوں نے کاکول میں تربیتی کیمپ میں […]
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے قومی ٹیم میں سینیئر بولر محمد عامر کی واپسی کو تین بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا ہے جس کے بعد انہوں نے کاکول میں تربیتی کیمپ میں بھی شرکت کی ہے اور انہیں رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے ٹیم کے موجودہ تین تیز بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سینیئر بولر کی واپسی ٹیم میں شاہین شاہ، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بلکل تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔
سابق پیسر نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔
محمد آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈ کپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی واپس لینے کے بعد ان کے معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ انکی بالنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے، اس لیے ہوسکتا ہے انہیں شامل نہ کیا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟