ماہرہ خان نے ماموں کے انتقال پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ نے ماموں کے انتقال پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا ہے، دو ہفتے قبل ماموں اکبر خان انتقال کرگئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ […]

 0  2
ماہرہ خان نے ماموں کے انتقال پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ نے ماموں کے انتقال پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا ہے، دو ہفتے قبل ماموں اکبر خان انتقال کرگئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب ہم میں نہیں رہے۔‘

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے سنا ہے سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے، انہوں نے ہمیں خوبصورت بچپن، اپنے والدین کو غیر مشروط محبت و احترام دیا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے مرحوم ماموں نہایت شفیق اور اور خوش مزاج انسان تھے، جنہیں موسیقی کا شوق تھا۔

انہوں نے اپنے ماموں کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انتقال کو 2 ہفتے گزر گئے لیکن یوں لگتا ہے جیسے کل کی ہی بات، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداح اور ساتھی اداکار ان کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow