ماں بننے کے بعد ٹیم میں کم بیک کیسے کیا؟ بسمہ معروف نے بتادیا
قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد بھی آپ کھیل جاری رکھ سکتی ہیں اور ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔ ان دنوں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف سابق کپتان بسمہ معروف سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں ساتھ ہی وہ اپنی بیٹی فاطمہ کی […]
قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد بھی آپ کھیل جاری رکھ سکتی ہیں اور ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔
ان دنوں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف سابق کپتان بسمہ معروف سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں ساتھ ہی وہ اپنی بیٹی فاطمہ کی بھی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
سابق کپتان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی اور پھر ماں بننے کے بعد پی سی بی اور والدین نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ٹیم میں واپسی ممکن ہوئی۔
بسمہ معروف نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ان کی بیٹی فاطمہ اور والدہ کو ایکریڈیشن نہیں دیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس وقت انہیں بہت سپورٹ کیا اور پیرنٹل سپورٹ پالیسی تخلیق کردی، جب یہ پالیسی بن گئی تو میں نے واپسی کا ارادہ کیا، پی سی بی کی اتنی اچھی سپورٹ ملنے پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔
بسمہ معروف کے مطابق جب والدہ اور بیٹی کی ایکریڈیشن مل گئی تو انہوں نے ماں بن کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو ذہن میں کئی سوالات تھے۔ انہو ں نے کہا کہ ماں بننے کے بعد بھی کھیل جاری رکھا جاسکتا ہے اور کم بیک کیا جاسکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟