لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگل لی

نیپال میں 7 سالہ لڑکے سے حادثاتی طور پر 4 انچ لمبی پنسل نگل لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگلی جو حیران کن طور پر کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کے جسم سے خود ہی نکل گئی۔ لڑکے نے پنسل نگلنے کے چار گھنٹے […]

 0  3
لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگل لی

نیپال میں 7 سالہ لڑکے سے حادثاتی طور پر 4 انچ لمبی پنسل نگل لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگلی جو حیران کن طور پر کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کے جسم سے خود ہی نکل گئی۔

لڑکے نے پنسل نگلنے کے چار گھنٹے بعد والدین کو اس کے متعلق بتایا اور وہ اسے لے کر کٹھمنڈو میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال لے گئے۔

ڈاکٹروں نے اس کا اسکین کیا اس وقت تک پنسل معدے تک پہنچ چکی تھی۔ چونکہ لڑکے کو کوئی تکلیف نہیں ہو رہی تھی، لہٰذا ڈاکٹرز نے انتظار کا مشورہ دیا۔ڈاکٹروں کا یہ مشورہ سود مند رہا اور پنسل نگلے جانے کے 24گھنٹے بعد فطری طریقے سے لڑکے کے جسم سے نکل گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کیس نے انہیں بھی حیران کر دیا ہے۔ اتنی لمبی پنسل لڑکے نے نگل کیسے لی اور پھر وہ نقصان پہنچائے بغیراس کے جسم سے باہر بھی نکل گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے لڑکے کو 24گھنٹے زیرنگرانی رکھا اور پنسل نکلنے کے بعد اسے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow