لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں چبھا دی گئیں

بھارت کی ریاست اڈیشا میں تانترک (جادو ٹونا کرنے والا) نے علاج کے دوران بیمار لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں چبھا دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع بھونیشور کے علاقے بولانگیر میں پیش آیا جہاں 19 سالہ بیمار لڑکی کو اس کے والدین تانترک کے ہاں علاج کے غرض سے لے گئے۔ […]

 0  2
لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں چبھا دی گئیں

بھارت کی ریاست اڈیشا میں تانترک (جادو ٹونا کرنے والا) نے علاج کے دوران بیمار لڑکی کے سر میں متعدد سوئیاں چبھا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع بھونیشور کے علاقے بولانگیر میں پیش آیا جہاں 19 سالہ بیمار لڑکی کو اس کے والدین تانترک کے ہاں علاج کے غرض سے لے گئے۔

ملزم تانترک کی شناخت سنتوش رانا کے نام سے ہوئی جس نے ریشما بہیرا نامی لڑکی کو ٹھیک کرنے کیلیے اس کے سر کے اندر متعدد سوئیاں چبھا دیں جس سے ریشما بہیرا کی حالت غیر ہوگئی۔

ریشما بہیرا کو علاج کی غرض سے بھیما بھوئی میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

ادھر، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر ملزم تانترک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریشما بہیرا پچھلے چار سالوں سے ایک پُراسرار بیماری میں مبتلا ہے اور اس کے والدین اسے سنتوش رانا کے پاس لے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کے سر میں جب پہلی سوئی ڈالی تو وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم نے متعدد سوئیاں چبھا دیں تاہم اہل خانہ کو اس بات کا علم گھر پہنچنے پر ہوا۔

ڈاکٹروں نے علاج کے دوران لڑکی کے سر سے ایک سوئی نکال لی تاہم 10 کے قریب سوئیاں اب بھی موجود ہیں۔

ریشما بہیرا نے الزام عائد کیا کہ ملزم بیٹی کو کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹے بعد باہر لایا، ملزم نے دعویٰ کیا کہ ریشما ٹھیک ہوگئی ہے اسے گھر لے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم گھر پہنچے تو بیٹی کے سر میں متعدد سوئیاں موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow