لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔ چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار […]

 0  2
لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔

چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، اسمگلر کی پتلون سے 5 مختلف نسلوں کے سانپوں کو برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سانپوں میں 4 غیرمقامی ہیں اوراسی وجہ سے بغیرسرٹیفکیٹ انھیں لانے پر پابندی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔ تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگز سے مختلف اقسام کے زندہ سانپ برآمد ہوئے۔

چینی حکومت نے غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت یا بنا سرٹیفکیٹ لانے پر پابندی کی ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow