فیٹی لیور کیا ہے؟ جگر کو صحت مند کیسے بنایا جائے؟
بہت سے لوگ فیٹی لیور (جگر کی چربی) کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، ویسے تو جگر میں تھوڑی مقدار میں چربی کا ہونا معمول کی بات ہے لیکن اگر اس میں اضافہ ہوجائے تو یہ دیگر امراض کا سبب بن جاتی ہے۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں […]
بہت سے لوگ فیٹی لیور (جگر کی چربی) کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، ویسے تو جگر میں تھوڑی مقدار میں چربی کا ہونا معمول کی بات ہے لیکن اگر اس میں اضافہ ہوجائے تو یہ دیگر امراض کا سبب بن جاتی ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ہربلسٹ سید غالب آغا نے جگر کی خرابی سے بچاؤ کیلئے اہم مشورے اور علاج سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انسان کے نظام انہضام کے علاوہ جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹ پیدا کرنے میں جگر کا اہم کردار ہوتا ہے، تاہم جگر میں خرابی کے باعث اس میں زیادہ چربی پیدا ہونا سوجن کا سبب بن سکتا ہے جو آپ کے جگر کو نقصان پہنچا کر اس میں داغ پیدا کرسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھرمیں 25 فیصد افراد فیٹی لیور کا شکار ہیں، ویسے تو یہ کسی بیماری کا نام نہیں لیکن اس کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے پیچیدہ امراض کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر کے کھانے سرسوں کے تیل یا دیسی گھی میں بنائیں، پروسیسڈ آئل کسی صورت استعمال نہیں کرنا چاہیے اس کے علاوہ چینی بھی کم سے کم استعمال کریں۔
اس کے علاوہ رات کا کھانا جلدی کھائیں تاکہ سونے سے پہلے ایک گھنٹہ چلنے پھرنے یا اسے ہضم کرنے میں لگ سکے ۔
جگر کی خرابی کی علامات
ہربلسٹ سید غالب آغا نے فیٹی لیور کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ دائمی تھکاوٹ، بھوک میں کمی پیشاب کی رنگت تبدیل، ٹانگوں اور ٹخنوں کی سوجن، کُھجلی اور پیٹ میں سوجن شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟